پاکستان فٹبال پر فیفا پابندیاں ختم ہونے کا امکان فٹبال ہیڈکوارٹرز نارملائزیشن کمیٹی کے سپرد
اشفاق گروپ نے نارملائزیشن کمیٹی کو فٹبال ہاؤس سے بے دخل کر دیا تھا، جس پر فیفا نے پاکستان فٹبال کو معطل کردیا تھا۔
پاکستان فٹبال پر چھائے تاریک بادل چھٹ گئے۔
فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد لاہور میں فٹبال ہیڈکوارٹرز نارملائزیشن کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال کے کسی بھی عالمی ایونٹ میں شرکت سے محروم دنیا کا واحد ملک
اس پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان فٹبال پر فیفا کی جانب سے عائد پابندیاں جلد ختم ہوجائیں گی۔ مذاکرات کی کامیابی میں وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اہم کردار ادا کیا اور وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر مسئلے کا حل تلاش کیا گیا۔
اشفاق گروپ نے نارملائزیشن کمیٹی کو فٹبال ہاؤس سے بے دخل کر دیا تھا اور بیرونی مداخلت پر فیفا نے پاکستان فٹبال کو معطل کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن پر عائد فیفا پابندی ختم ہونے کا امکان
چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال کی عالمی تنہائی کا برا دور ختم ہوگیا، پی ایف این کے تحت صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے، عالمی ایونٹس میں پاکستانی ٹیموں کی شرکت ممکن بنائیں گے، سارے معاملے میں صبر و تحمل اور معاونت پر فیفا کے شکرگزار ہیں، مشکل حالات میں نارملائزیشن کمیٹی کے ساتھ کھڑی رہنے والی فٹبال برادری کے شکرگزار ہیں۔