فہد مصطفیٰ کا ثنا جاوید سے اظہارِ یکجہتی

میں نے ثنا جاوید کو ناصرف اپنے بلکہ اپنی ٹیم کے ساتھ بھی انتہائی پروفیشنل اور شائستہ پایا، فہد مصطفیٰ

فہد مصطفیٰ ڈرامہ اسٹار ثنا جاوید کے حق میں بول پڑے (فوٹو، فائل)

پاکستانی شوبز وفلم انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ ڈرامہ اسٹار ثنا جاوید کے حق میں بول پڑے اور اداکارہ کی حمایت میں پیغام جاری کردیا۔

فہد مصطفیٰ نے ثنا جاوید کے ساتھ کھینچی گئی ایک تصویر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ میں نے مذکورہ اداکارہ کے ساتھ مختلف پروجیکٹس پر کام کیا، وہ پچھلے دو سال سے میرے شو کا بھی حصہ ہیں، میں نے انہیں ناصرف اپنے ساتھ بلکہ اپنی ٹیم کے ساتھ بھی انتہائی پروفیشنل اور شائستہ پایا ہے۔




خیال رہے کہ حالیہ چند دنوں سے متعدد ماڈلز، میک اپ آرٹسٹ اور اداکار سوشل میڈیا پر اداکارہ ثنا جاوید کی جانب سے ساتھی فنکاروں کے ساتھ مبینہ طور پر برتے جانے والے نامناسب اور ناقابل برداشت رویے کے بارے میں آواز اٹھارہے ہیں۔

ماڈل منال سلیم نے ثنا جاوید کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ وہ اب مزید کسی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کریں گی، کیونکہ یہ اداکارائیں ہمیں ''دو ٹکے کی ماڈلز'' سمجھتی ہیں۔ منال سلیم کے بعد متعدد میک اپ آرٹسٹوں اور اداکارہ رابعہ کلثوم نے بھی ثنا جاوید کے رویے کو نامناسب قرار دیا تھا۔

بعد ازاں اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے خلاف پیروپیگنڈا کرنے والی ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا۔
Load Next Story