پنشنرز کی سہولت کے لیے بائیو میٹرک تصدیق سروس شروع

پنشنرز بائیو میٹرک تصدیقی سروس حاصل کرنے کیلیے اپنے متعلقہ بینک کی شاخ سے رابطہ کریں

پنشنرز بائیو میٹرک تصدیقی سروس حاصل کرنے کیلیے اپنے متعلقہ بینک کی شاخ سے رابطہ کریں۔ فوٹو:فائل

پنشنرز کی سہولت کیلیے حکومت نے بائیومیٹرک تصدیقی سروس شروع کر دی ہے۔

حکومت نے پنشنرزکی سہولت کیلیے بائیومیٹرک تصدیقی سروس شروع کر دی ہے جو بینک، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اوراکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوکے درمیان ایک قائم کردہ لنک ہے۔


پنشنرز اپنے پنشن اکاؤنٹ کوبرقرار رکھنے والے بینک کی کسی بھی برانچ سے نادرا سسٹم پر بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے ہرچھ ماہ بعد ثبوت فراہم کریں گے۔ پنشنرز بائیو میٹرک تصدیقی سروس حاصل کرنے کیلیے اپنے متعلقہ بینک کی شاخ سے رابطہ کریں،کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ نادراسنٹریا اے جی پی آراسلام آبادکے فون نمبر 0519260623اور 051-9107323 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے یا ویب سائٹ www.agpr.gov.pk وزٹ کیا جا سکتا ہے۔

یہ سہولت صرف ان پنشنرز کیلیے ہے جو اے جی پی آر اسلام آباد سے اپنی پنشن حاصل کر رہے ہیں۔

 
Load Next Story