عراقی حکومت کا القاعدہ ارکان کو مارنے پر انعام کا اعلان حملوں میں 22 افراد جاں بحق 70 زخمی
القاعدہ اور داعش کے غیرملکی جنگجوکے قتل پر2اور زندہ گرفتاری پر3کروڑ دینار ملیں گے،وزارت دفاع کا اعلان
عراقی حکومت نے القاعدہ جنگجوئوں کے قتل اورگرفتاری پر 2اور 3کروڑ دینارانعام مقرر کردیا۔ ادھرجنوبی بغدادمیں راکٹ حملے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 70زخمی ہوگئے۔
سرکاری ٹی وی پرجاری کردہ بیان کے مطابق عراقی وزارت دفاع کاکہنا ہے کہ القاعدہ اور اس کی ذیلی تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام ''داعش'' سے وابستہ کسی غیرملکی جنگجو کوقتل کریگااسے 2کروڑ دینار (17,200 ڈالر) اور جو زندہ گرفتار کرائے گا اسے3کروڑ دینار (25,800 ڈالر) انعام دیاجائے گا۔ اس بات کااعلان عراق کی وزارتِ دفاع کی ویب سائٹ پربھی کیاگیا۔ رواں سال کے آغازمیں عراق کے سنی اکثریتی صوبے الانبارمیں فلوجہ اوراس سے متصل رمادی شہرمیں داعش اورالقاعدہ کے دیگرجنگجو گروپوںنے قبضہ کرلیا تھا۔
صوبہ الانباراور کئی دوسرے اضلاع میں اب بھی القاعدہ کے خلاف طاقت کے استعمال کے باوجود شدت پسندوں کو ختم نہیں کیا جاسکا۔ ادھر پولیس نے بتایاکہ جنوبی بغدادمیں المسیب کے مقام پرنامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے 3راکٹ پھینکے گئے۔ پولیس کے مطابق ہائون راکٹ گرنے سے 21افراد جاں بحق اور 70زخمی ہوگئے۔ راکٹ گنجان آبادعلاقے میںگرے جس کے نتیجے میں زیادہ جانی نقصان ہوا۔ پولیس کے مطابق حملے میں کئی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچاتاہم فوری طورپر اس حملے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی۔