پشاور میں سخت سیکیورٹی انتظامات میں صحت کا انصاف مہم کا چوتھا مرحلہ مکمل

چوتھے مرحلے میں 5 سال سے کم عمر 6 لاکھ بچوں میں پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لئے خصوصی ویکسی نیشن کی گئی

پشاور میں 'صحت کا انصاف' کے چوتھے مرحلے پر 4 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بچوں میں پولیو سمیت 9 وبائی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کے لئے چلائی جارہی 'صحت کا انصاف' مہم کا چوتھا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق 'صحت کا انصاف' مہم کے چوتھے مرحلے میں شہر اور گرد و نواح میں 5 سال سے کم عمر 6 لاکھ بچوں میں پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لئے رضا کاروں نے گھر گھر جاکر ویکسی نیشن کی ۔ اس دوران شہر میں امن کے قیام اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے 4 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی جبکہ شہر میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر بھی شام 5 بجے تک پابندی رہی۔

Recommended Stories

Load Next Story