ہنگو کے مختلف علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 9 دہشت گرد ہلاک

گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ سے دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔

گن شپ ہیلی کاپٹرز نے درسمند اور تورا اوڑی میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں پرشیلنگ کی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
تحصیل ٹل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کے نتیجے میں 9 شرپسند ہلاک ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹرز نے ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقوں میں درسمند اور تورا اوڑی میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شیلنگ سے 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ شیلنگ سے دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں بھی فورسز نے کارروائی کر کے 40 سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا جن میں کئی غیر ملکی جنگجو بھی شامل تھے۔
Load Next Story