روسی بمباری میں زخمی ہونے والی حاملہ خاتون کا مردہ بچے کو جنم دیکر انتقال

9 مارچ کو ایک اسپتال پر روسی حملے میں حاملہ خاتون شدید زخمی ہوگئی تھیں

روسی بمباری سے زخمی حاملہ خاتون کی وائرل تصویر سے بھونچال آگیا تھا، فوٹو: ٹویٹر

DUBAI:
یوکرین کے ایک اسپتال میں روسی بمباری سے زخمی ہونے والی خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر دنیا لرز گئی تھی، ایک مردہ بچے کو جنم دیکر وہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 9 مارچ کو روسی فوج نے یوکرین کے شہر ماریوپول کے ایک اسپتال کو نشانہ بنایا تھا جس میں ایک حاملہ خاتون شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

تباہ حال اسپتال سے اسٹریچر پر شدید زخمی حاملہ خاتون کو دوسرے اسپتال منتقل کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر دنیا بھر میں جنگ بندی کے لیے مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔




تاہم زخمی حاملہ خاتون جن کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اور رحم کو بھی نقصان پہنچنے کے باعث بچے کو جنم دینے سے قاصر تھیں جس پر میڈیکل اسٹاف نے آپریشن کے ذریعے زچگی کا عمل پورا کیا۔

تاہم نومولود ماں کے پیٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا جب کہ بچے کو جنم دینے کے بعد ماں کی سانسیں بھی تھم گئیں۔ انھیں ہر طرح کی طبی امداد دی گئی لیکن سانسیں بحال نہ ہوسکیں۔

 

 
Load Next Story