فوجی کارروائی کے باوجود طالبان مذاکرات کے لئےتیار ہیں پروفیسر ابراہیم

فوجی آپریشن کے بعد بھی بات مذاکرات پر ہی آئے گی، پروفیسر ابراہیم

ہم طالبان نہیں صرف طالبان کمیٹی کے ممبر ہیں، پروفیسر ابراہیم۔ فوٹو: فائل

طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ فوجی کارروائی کے باوجود طالبان حکومت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات طالبان شوری کے رکن اعظم طارق نے ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مذاکرات ک حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائی کے باوجود طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں، طالبان کا کہنا ہے اگر حکومت ان کے گرفتار ساتھیوں کے خلاف کارروائی بند کرے اور جنگ بندی کرے تو مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں۔


پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہم طالبان نہیں صرف طالبان کمیٹی کے ممبر ہیں، مذاکرات میں حکومت کی جانب سے سرد مہری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، فوجی آپریشن کے بعد بھی بات مذاکرات پر ہی آئے گی۔

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے کراچی اور پشاور میں سیکیورٹی فورسز پر پے درپے حملوں کے بعد حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
Load Next Story