رحیم یار خان میں کار نہر میں گر گئی ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق
وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی
NEW DELHI:
رحیم یار خان میں کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رپورٹ طلب کر لی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نہر کنارے کچہ راستہ استعمال کرنے کے باعث پیش آیا جس میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی اور کہا کہ رحیم یار خان کے قریب گاڑی نہر میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔