بھارتی میزائل سسٹم محفوظ اورقابل بھروسہ ہےبھارتی وزیردفاع کا دعویٰ
میزائل سسٹم کے آپریٹنگ پروسیجرز پرنظرثانی کی جارہی ہے،راج ناتھ سنگھ
بھارت کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کا میزائل سسٹم مکمل طورپرمحفوظ اورقابل بھروسہ ہے۔
بھارتی میزائل پاکستانی علاقے میں گرنے کے واقعہ پرشرمندہ ہونے کے بجائے بھارت کا ہٹ دھرمی والا رویہ برقرارہے۔بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارت کا میزائل سسٹم مکمل طورپرمحفوظ اورقابل اعتماد ہے۔
راج ناتھ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ 'غلطی سے میزائل پاکستان علاقے میں گرنے' کے واقعے کی اعلی سطح پرتحقیقات کی جارہی ہیں اورآپریٹنگ پروسیجرز پربھی نظرثانی کی جارہی ہے۔
بھارت کا میزائل 9مارچ کومیاں چنوں کے قریب گرا تھا جس سے پراپرٹی کونقصان پہنچا تھا۔بھارت کا کہنا تھا کہ میزائل غلطی سے فائرہوکرپاکستانی علاقے میں گرا۔