پشاور کے علاقے ناصر باغ میں دھماکے سے ایک مشتبہ شخص ہلاک

دھماکے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد 15 کلوگرام وزنی تھا, اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ

ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد کے سر کے بالوں کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوادیئے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

ناصر باغ کے علاقے جمعہ خان خوڑ میں بارودی مواد کے دھماکے سے ایک مشتبہ شخص مارا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتے کی علی الصبح تھانہ ناصر باغ کی حدود ں واقع علاقے جمعہ خان خوڑ دھماکا ہوا جس سے ایک مشتبہ شخص ماراگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ہلاک ہونے والا شخص خودکش حملہ آور تھا یا سڑک کنارے بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک ہوااس سلسلے میں تحقیقات کی جاری ہیں۔

دوسری جانب اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد 15 کلوگرام وزنی تھا، بم کے ساتھ مارٹرگولہ بھی تھا اور اس کا ہدف صحت کا انصاف مہم کی ٹیم یا پولیس اہل کارتھے، انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد کے سر کے بالوں کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوادیئے گئے ہیں۔
Load Next Story