او آئی سی اجلاس پی ڈی ایم کا لانگ مارچ 2 روز کیلیے آگے بڑھانے کا اعلان
تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہماری تیاری پوری ہے، حکومت کل اجلاس بلا لے اور نتیجہ دیکھ لے، فضل الرحمان
ISLAMABAD:
جمیعت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کے اجلاس کی وجہ سے لانگ مارچ دو روز کے لیے آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرکا 23 کو نہیں بلکہ 25 مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس ہوا، جس میں لانگ مارچ کے حوالے سے حتمی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 23 مارچ کو قافلے اسلام آباد میں داخل نہیں ہوں گے بلکہ 25 مارچ کی شام اسلام آباد میں داخل ہوکر شاہراہ دستور پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ ہمارے مہمان ہیں اور ہم اپنے مہمانوں کے لیے کوئی مسئلہ یا پریشانی پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ مولانا کا کہنا تھا کہ ہم شاہراہ دستور پر جائیں گے، ایسا نہیں کہ ہم واپس چلے جائیں گے بلکہ قافلے کچھ دن وہیں رہیں گے۔
پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ 'تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہماری تیاری پوری ہے، حکومت کل اجلاس بلا لے اور نتیجہ دیکھ لے، اب اتحادی حکومت کے ساتھ نہیں رہ سکتے جبکہ کل تک مزید چیزیں واضح ہوجائیں گی'۔