جعفرآباد میں زیر زمین چھپایا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کارروائی کے دوران تین ملزمان گرفتار، پولیس

کارروائی میں تین ملزمان گرفتار۔ فوٹو:فائل

کراچی:
جعفر آباد کے علاقے میر حسن میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھایا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔


ایس پی پولیس جواد حسین کے مطابق کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان اسلحہ کو کسی تخریب کاری کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔

برآمد اسلحہ میں 13ہزار500 ایمونیشن راوٴنڈز، غیر ملکی اسلحہ، 60واکی ٹاکی، 8ڈیٹو نیٹر و دیگر اسلحہ شامل ہے۔
Load Next Story