سپریم کورٹ نے مخدوم شہاب الدین کی ضمانت منظور کر لی
عدالت نے مخدوم شہاب الدین کو 5,5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیے دیا
PESHAWAR:
سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں ملوث سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت منظورکرلی ، عدالت نے اے این ایف سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتےہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔
اس موقع پر مخدوم شہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے وارنٹ گرفتاری میں کوئی چارج موجود نہیں ہے، ایفی ڈرین کیس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ملوث ہیں۔
جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ضمانت قبل از گرفتاری سےمتعلق درخواست کیس کی سماعت کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد مخدوم شہاب الدین کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی اور انہیں 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے تمام فریقین کو بھی نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
جسٹس امیر ہانی مسلم کے استفسار پر سردار اسحاق نے عدالت کو بتایا کہ ایفی ڈرین کا کوٹہ اس وقت کے ڈی جی صحت رشید جمعہ نے الاٹ کیا تھا، مخدوم شہاب الدین کے خلاف مقدمہ 8 ماہ بعد درج کیا گیا، اے این ایف نے دباؤ ڈال کر رشیدجمعہ اور ایک فارماسوٹیکل کمپنی کے سی ای او رضوان کووعدہ معاف گواہ بنایا تھا۔