جاپان میں 73شدت کا زلزلہ4افراد ہلاک
زلزلے سے بلٹ ٹرین پٹٹری سے اترگئی اورلاکھوں صارفین کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی
جاپان کے مشرقی علاقوں میں 7.3شدت کے زلزلے سے 4افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہوگئے۔
جاپانی وزیراعظم فومیوکیشیدا نے بیان میں کہا کہ مشرقی علاقوں میں 7.3شدت زلزلے سے 4افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔زلزلے کے باعث ملک میں 3روز تک ہائی الرٹ رہے گا۔
زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو تک محسوس کئے گئے۔زلزلے کےجھٹکوں سے شیروشی،میاگی شنکانسن بلٹ ٹرین پٹری سے اترگئی۔ زلزلے سے ٹوکیوسمیت دیگرعلاقوں میں 22لاکھ صارفین کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔
حکام کے مطابق جاپان میں آنے والے زلزلے کا مرکز فوکوشیماکےقریب سمندرمیں تھا جس کی گہرائی60کلومیٹرریکارڈکی گئی۔زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی کی وارننگ ختم کردی گئی ہے۔مختلف علاقوں میں ٹرین سروس معطل ہے۔