وزیراعظم کا پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
وزیراعظم کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو کارروائی کے لیے باقاعدہ خط لکھا جائے گا، ذرائع
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اعظم ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی، جس میں رونما ہونے والی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پارلیمنٹ کے خلاف قانونی و آئینی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ وزیراعظم کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو کارروائی کے لیے باقاعدہ خط بھی لکھا جائے گا۔