ایمازون نے ٹام اینڈ جیری کے پروڈیوسر کو 845 ارب ڈالر میں خرید لیا

جیمز بانڈ، روبو کوپ، جیسی معروف فلمیں پروڈیوس کی گئیں

(فوٹو: ٹوئٹر)

بچوں کے مقبول ترین کارٹون ٹام اینڈ جیری اور پنک پینتھر کے پروڈیوسر میٹرو گولڈ وین مائر (ایم جی ایم) کو آن لائن شاپنگ کی بڑی کمپنی ایمازون نے 8.45 ارب ڈالر میں خرید لیا۔

خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمازون نے ایم جی ایم اسٹوڈیو اور اس کی گزشتہ 35 سال میں بنائی گئی 4 ہزار فلموں اور 7 ہزار سے زائد شوز کو ساڑھے 8ارب ڈالر خرید رہا ہے، جس میں مشہور فلمیں جیمز بانڈ اور دی ہیبٹ بھی شامل ہیں۔

ایمازون کی جانب سے اس خریداری کا مقصد ویڈیو اسٹریمنگ سروس پرائم پر ناظرین کے لیے زیادہ سے زیادہ نیا تفریح مواد پیش کرنا ہے۔

آن لائن شاپنگ کمپنی کی جانب سے یہ دوسری بڑی خریداری ہے جبکہ سال 2017 میں ایمازون نے امریکا کا ایک ہول فوڈ گروسری اسٹور 14 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

Load Next Story