3 افراد کا قتل عدالت نے 10 ملزمان کی درخواست خارج کردی
واقعہ انسداد دہشتگری کے زمرے میں آتا ہے ایسے مقدمے میںدرخواست ضمانت عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں،سیشن کورٹ
لاہور:
سیشن عدالت غربی نے پیر آباد میں مکان خالی کروانے کے لیے پولیس کے استعمال اور فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کے مقدمے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے سابق ایس ایچ او جوہر آباد غیورعباس اور5 اہلکاروں سمیت10 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
سٹی کورٹ میں سیشن عدالت غربی نے پیر آباد میں مکان خالی کروانے کے لیے پولیس کے استعمال اور فائرنگ سے 3افرادکے قتل کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے سابق ایس ایچ او جوہر آباد غیورعباس اور5 اہلکاروں سمیت10 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مقدمے کے مندرجات کے مطابق واقعہ انسداد دہشت گری کی حدود میں آتا ہے ایسے مقدمے میں درخواست ضمانت عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں، اس ایف آئی آر میںعدالت کے سامنے صرف درخواست ضمانت ہے۔ مقدمے کے چالان سے معلوم چلتا ہے کہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مکان کا قبضہ حاصل کرنے میں معاونت کی۔
عدالت نے مقدمہ انسداد دہشت گردی منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی، مقدمے کو انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کے انتظامی اختیارات اس عدالت کو حاصل نہیں ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف تھانہ پیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔