تھیٹر بحالی کے لیے کوشاں ہیں 9مارچ سے ’’کیا کراچی بیمار ہے‘‘ دوبارہ پیش کیا جائیگاذاکر مستانہ

اگر ملکی صورتحال کو مد نظر رکھ کر ڈرامہ کریں اور کوئی اچھا پیغام عوام تک پہنچا سکیں تو یہ بامقصد کام ہو گا

اگر ملکی صورتحال کو مد نظر رکھ کر ڈرامہ کریں اور کوئی اچھا پیغام عوام تک پہنچا سکیں تو یہ بامقصد کام ہو گا۔ فوٹو: فائل

عوامی کمرشل تھیٹر کی بہتری اور بحالی کے لیے کوشش کر رہے ہیں، گزشتہ سال ہم نے دو ڈرامے آرٹس کونسل میں پیش کیے تھے جسے بیحد پسند کیا گیا، خاص طور پر ''کیا کراچی بیمار ہے'' کو زبردست پزیرائی حاصل ہوئی۔


اگر ہمٕ ملکی صورتحال کو مد نظر رکھ کر ڈرامہ کریں اور کوئی اچھا پیغام عوام تک پہنچا سکیں تو یہ بامقصد کام ہو گا، ''کیا کراچی بیمار ہے'' کو اب دوبارہ 9مارچ سے12مارچ تک آرٹس کونسل کراچی کے اوپن ائیر آڈیٹوریم میں پیش کیا جائیگا۔ یہ بات ڈرامے کے مصنف اور ہدایت کار ذاکر مستانہ نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی جب کہ اس ڈرامے میں شہنی عظیم، شکیل شاہ، عارف شیخ، شانزے، ماہی، نجم غوری، حامد شیخ کردار ادا کرینگے۔
Load Next Story