لاہور میں آسٹریلوی کرکٹرز کا گالف کھیل کر دن کا آغاز

کپتان پیٹ کمنز نے گولف کھیلنے کی تصویر ٹویٹر پر جاری کی

آسٹریلوی کپتان لاہور میں گالف کھیلتے ہوئے۔ فوٹو : ٹویٹر

لاہور:
لاہور میں آسٹریلوی کرکٹرز نے گالف کھیل کر اپنے دن کا آغاز کیا، کپتان پیٹ کمنز نے گالف کھیلنے کی ایک تصویر بھی ٹویٹر پر جاری کی ہے۔

پیٹ کمنز کے مطابق ڈے آف پر لاہور میں گالف کھیلنے اور صبح گالف کورس پر وقت گزارنا اچھا لگا۔

اس موقع پر گالف کورس کے اردگرد سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات دیکھنے کو ملے، پاکستانی کھلاڑیوں نے ہوٹل میں آرام کرنے کو ترجیح دی۔




پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ہفتے سے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کریں گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ 21 مارچ سے شرو ع ہوگا۔

آسٹریلیا نے آخری بار 1994 میں یہاں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، جو برابری پر ختم ہوا تھا۔
Load Next Story