ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ بلاول بھٹو کا وزیراعظم کو چیلنج
گورنر راج کل نہیں بلکہ آج لگاؤ ہم سب اسلام آباد آکر آپ کو جواب دیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی
LONDON:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے چیلنج کیا اور کہا کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ، کل نہیں بلکہ آج گورنر راج لگاؤ، انشاء اللہ ہم سب یہاں اسلام آباد آکر آپ کو جواب دیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ میں گورنر راج لگادیا جائے، وزیرداخلہ کا مشورہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ملکی سیاسی صورتحال دیکھ کر وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دیا ہے۔ جب کہ آج وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو گورنر راج لگانے کی سمری پیش کی ہے تاہم ابھی تک وزیراعظم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔