پاک امریکا تجارتی وسرمایہ کاری اجلاس 12 مارچ کو واشنگٹن میں ہو گا
اجلاس میں وفاقی سیکریٹری کامرس قاسم ایم نیاز اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ شرکت کے لیے واشنگٹن جائیں گے
پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاک امریکا ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم اورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف اے)کونسل کا 2 روزہ اجلاس 12مارچ کو واشنگٹن میں منعقد ہو گا۔
اس ضمن میں وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ مذکورہ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری کامرس قاسم ایم نیاز اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ شرکت کے لیے واشنگٹن جائیں گے، اجلاس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری و تجارت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا، اس کے بعد اپریل میں امریکا کی طرف سے پاکستان میں کانفرنس منعقد کرائی جائے گی جس میں پاکستانی اور وسط ایشیائی ممالک کے تاجروں و صنعتکاروں کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا جس میں وسط ایشیائی ممالک سے بھی تاجر و صنعت کار شرکت کریں گے۔