منحرف ارکان کو شوکاز بھیج رہے ہیں اسپیکر انکے خلاف کارروائی کریں گے وفاقی وزرا

پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کی جارہی ہے، سب جانتے ہیں ن لیگ قابل بھروسہ نہیں، وزرا کی مشترکہ پریس کانفرنس

(فوٹو : فائل)

GENEVA:
تحریک انصاف کے وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور کہیں نہیں جارہے، منحرف ارکان کو شوکاز نوٹسز بھیج رہے ہیں اسپیکر ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

یہ بات وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد حسین چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر صورت تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنایا جائے گا، حکومتی اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ہمارا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ان کے بارے میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ایم کیو ایم کے چھوڑ جانے کا کہا جب کہ یہ سب غیر منطقی بات ہے۔

یہ پڑھیں : اپوزیشن مائنس ون چاہتی ہے جو کسی صورت نہیں ہوسکتا، وزیراعظم

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ ہاؤس پر دھاوا نہیں بولا جارہا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جارہا ہے، بلاول اور سعید غنی پریشان نہ ہوں، ہمارے ناراض ارکان اسمبلی اگر ٹھنڈے دل سے جائزہ لیں تو ان کے شکوے شکایتیں دور کی جاسکتی ہیں، انسان جذبات میں گلے شکوے کرجاتا ہے۔


وزیر خارجہ نے کہا کہ پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی پیشکش کی جارہی ہے، سب جانتے ہیں ن لیگ قابل بھروسہ نہیں، اگر پنجاب کابینہ میں اگر ن لیگ کے وزرا کی اکثریت ہوگی تو وزیر اعلیٰ کیا کریں گے؟ پرویز الٰہی کو اچھی طرح جانتا ہوں وہ جذباتی انسان نہیں درست فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا منحرف ارکان کے ووٹ کی حیثیت کے تعین کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ایک بات گردش کررہی ہے کہ سب ٹھیک ہے لیکن عمران خان ٹھیک نہیں، لوگ ابہام دور کرلیں تحریک انصاف میں مائنس ون کی کوئی گنجائش نہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے پی ٹی آئی وضع دار لوگوں کی سیاسی جماعت ہے، ہم نے ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، منحرف ارکان کو شوکاز نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں، اسپیکر اسمبلی منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کریں گے، پیر کو ان کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کریں گے۔
Load Next Story