22 دن کی معصوم بچی کی قاتل ماں ہی نکلی
ملزمہ نے اعتراف جرم بھی کرلیا
شہر قائد کے گنجان آباد علاقے لیاقت آباد میں ایک ہفتے قبل 22 دن کی بچی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے ماں کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کیا جبکہ ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
شہر قائد کے پوش علاقے لیاقت آباد میں 22 دن کی معصوم بچی کے قتل میں ماں کو گرفتار کرلیا گیا جس نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف بھی کرلیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن شہلا قریشی نے بتایا کہ 10 مارچ کو لیاقت آباد نمبر 7 میں گھر کے اندر سے 22 دن زیمل فاطمہ کی لاش ملی تھی جسے تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر بچی کی ماں عمیمہ نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ چھت سے کوئی نامعلوم ملزم آیا تھا۔
پولیس نے جب گھر کا معائنہ کیا تو چھت سے ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ جس سے کوئی بھی ملزم گھر میں داخل ہوسکے، حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے عمیمہ سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، عمیمہ بار بار اپنے بیانات تبدیل کررہی تھی، تاہم آخر کار ملزمہ عمیمہ نے بیٹی کے قتل کااعتراف کرلیا۔
ملزمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بچی رات بھر سونے نہیں دیتی تھی جس کی وجہ سے شوہر سے جھگڑا چل رہا تھا ہر وقت بچی کے چکر میں لگی رہتی تھی، بیٹی کو قتل کرکے گھر کا سامان بکھیر دیا تاکہ ڈکیتی کی واردات لگے، تاہم پولیس نے ملزمہ کا ویڈیو بیان بھی جاری کردیا جس میں ملزمہ نے اپنے بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے حراست میں لیے گئے دیگر دو افراد کو بھی رہا کردیا ہے۔