مرغی کے گوشت کا سرکاری نرخ 365 روپے فی کلو مقرر
کراچی کی مارکیٹوں میں مرغی کا گوشت 400 جبکہ بکرے کا گوشت 1300 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے
ROME:
شہرقائد کے کمشنر نے مرغی کا گوشت 365 جبکہ بکرے کے گوشت کا نرخ 1220 روپے فی کلو مقرر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنی مقررہ سرکاری قیمت پر عمل درآمد میں ناکام کمشنر کراچی نے مرغی اور بکرے کے گوشت کی قیمت مارکیٹ کے نرخ کے برابر مقرر کردی۔
کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں زندہ مرغی 235 روپے اور مرغی کا گوشت 365 روپے فی کلو مقرر کیا گیا جبکہ بکرے کے گوشت کی قیمت 1220 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی۔
یاد رہے کہ بازار میں پہلے ہی مرغی کا گوشت 400 روپے کلو سے زائد فروخت ہورہا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بکرے کے گوشت کی قیمت بھی 1300 روپے کلو تک وصول کی جارہی ہے۔