گیس بندشسی این جی سیکٹرنے عدالت جانے کی دھمکی دیدی
فلنگ اسٹیشنزکی بندش کادورانیہ3سے2روزنہ کیاتوعدالت جائیں گے، شبیر سلیمان جی
KARACHI:
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سندھ میں گیس بند ش کا دورانیہ 3روز سے گھٹا کر 2روز تک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بصورت دیگر عدالت جانے کا اعلان کیا ہے جس میں وفاق اور سوئی گیس کمپنیوں کو فریق بنایا جائے گا۔
گزشتہ روز آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین شبیر سلیمان جی اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے محمود آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے سندھ میں موسم سرما کے باعث سی این جی اسٹیشنز کی تین روزہ بند ش کا فیصلہ کیا تھا جسے ہم نے تسلیم کیا تاہم اب سردی کا موسم گزرنے کو ہے اور2 ہفتوں میں زرغون اور نعمت گیس فیلڈز سے 65ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی سوئی سدرن کے سسٹم میں آنے کی نوید ہے تو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے دورانیے کو3 روز سے فوری 2روز کیا جائے۔ شبیر سلیمان جی کا کہنا تھا کہ ہم نے حکام کو پیرسے جمعہ تک سی این جی اسٹیشنز صبح 11تا رات 11بجے اور ہفتہ و اتوارکو24گھنٹے کھلے رکھنے کی تجویز بھی پیش کی ہے جس پر غور ہونا چاہیے۔
شبیر سلیمان جی نے کہا کہ اگر گیس بندش کے دورانیے میں کمی نہ کی گئی تو پھر ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مل کر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی جائیگی جس میں گیس کی جبری بندش کے خلاف وفاق اور سوئی گیس کمپنیوں کو فریق بنایا جائے گا۔ اس موقع پر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے محمود آفریدی کاکہنا تھا کہ سی این جی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے کیونکہ ٹرانسپورٹرز کیلیے ڈیزل پر گاڑیاں چلانا کسی طور بھی ممکن نہیں، غیر معیاری سی این جی سلنڈر کے خلاف ضرور کارروائی ہونی چاہیے اور ہم اس عمل میں حکام کے ساتھ ہیں۔