منشیات فروشوں کیخلاف ایس ایس پی کی کارروائی جاری
دوسرے روز بھی کئی علاقوں میں چھاپے، مین پوری و گٹکا ضبط، دکانداروں کو وارننگ
ایس ایس پی جامشورو منشیات کے خلاف سرگرم، دو سرے روز بھی کارروائی جاری رکھی۔
تفصیلات کے مطابق کوٹری و جامشورو میں کھلے عام گٹکے، مین پوری سمیت دیگر نشہ آور اشیا کی کھلے عام فروخت کی شکایت پر ایس ایس پی وصی حیدر نے تمام تھانیداروں کو ہدایت کی کہ اپنے علاقے میں منشیات کا کاروبار بند کرایا جائے مگر وہ ناکام رہے جس پر ایس ایس پی خود میدان عمل میں آگئے۔
دو روز سے ایس ایس پی نے اسکواڈ کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران دکانوں اور کیبنز سے مین پوری اور مضر صحت گٹکا تحویل میں لیتے ہوئے دکانداروں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔ واضح رہے کہ گٹکے کے کاروبار سے کوٹری و سائٹ تھانوں سمیت8 چیک پوسٹوں کو تقریباً 4 لاکھ روپے ہفتہ بھتہ ملتا ہے ۔ کئی بااثر افراد بھی اس کاروبار میں ملوث ہیں۔ شہریوں نے ایس ایس پی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پولیس میں کالی بھڑوں کو بے نقاب کرنے کی اپیل کی ہے۔