کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے بروقت اقدامات کے ثمرات مل رہے ہیں عمران خان

برآمدات اپنی بلند ترین سطح کے قریب اور درآمدات 21 فیصد کم ہوئیں ساتھ ہی بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں اضافہ ہوا

برآمدات اپنی بلند ترین سطح کے قریب اور درآمدات 21 فیصد کم ہوئیں ساتھ ہی بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں اضافہ ہوا (فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے بروقت اقدامات کے ثمرات مل رہے ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے بروقت اقدامات کے ثمرات مل رہے ہیں، فروری میں خسارہ سکڑ کر صرف 0.5 بلین ڈالر رہ گیا جب کہ جنوری کے مقابلے میں 2 بلین ڈالر کم اور اس مالی سال میں اب تک کا سب سے کم ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے۔




وزیراعظم نے مزید کہا کہ برآمدات اپنی بلند ترین سطح کے قریب اور درآمدات 21 فیصد کم ہوئیں اور بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

فروری میں بڑے پیمانے کی صنعتوں نے 82 فیصد کی شرح سے ترقی کی، خسرو بختیار

دریں اثنا وفاقی وزیر خسرو بختیار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فروری میں بڑے پیمانے کی صنعتوں نے 82 فیصد کی شرح سے ترقی کی، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں بڑے پیمانے کی صنعتوں نے 7.6 فیصد کی شرح سے ترقی کی، آٹوموبائل اور فرٹیلائرز سیکٹر میں زبردست نمو دیکھنے کو ملی۔

خسرو بختیار نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انڈسٹریل پروموشن پیکچ کا اعلان کیا، امید ہے انڈسٹریل پروموشن پیکج سے پاکستان میں مقامی پیداوار کو مزید تقویت ملے گی۔
Load Next Story