طیب پہلوان نے شیر پاکستان اور جانی پہلوان نے فخر پاکستان کا اعزاز جیت لیا
دیسی کشتی کے فروغ کے لیے پندرہ مقابلے ہوئے
طیب رضا اعوان پہلوان نے شیر پاکستان اور جانی پہلوان نے فخر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
مصطفی آباد للیانی میں نجی ہاوسنگ اسکیم میں دیسی کشتی کے فروغ کے لیے پندرہ مقابلے ہوئے، پہلوانوں نے روایتی لباس زیب تن کیے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے اکھاڑے میں آکر سلامی دی۔
فخر پاکستان ٹائٹل کے لیے جانی پہلوان اور نادر ڈاہا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، جانی پہلوان نے نادر ڈاہا کو چت کرکے فخر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ طیب رضا پہلوان نے رزاق پہلوان لیہ والے کو چاروں شانے چت کرکے شیر پاکستان ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
بیچ ریسلنگ کے ورلڈ چیمئن انعام بٹ اور رستم پاک و ہند بشیر بھولا بھالا نے طویل عرصے بعد اتنے بڑے دنگل کے انعقاد کو دیسی کشتی کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔
پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ارشد ستار نے کہا کہ ایسے ایونٹ سے دیسی کشتی کو فروغ ملے گا۔
منتظم ابوبکر اقرار کا کہنا تھا کہ شیر پاکستان اور فخر پاکستان دنگل سالانہ بنیادوں پر کروائے جائیں گے، شہریوں کی بڑی تعداد نے دنگل دیکھا اور پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔