آئی ایس پی آر کی  قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دستاویزی فلم جاری

قوم کو خراج تحسین کا بنیادی مقصد پاکستانی قوم کے جذبے اور کامیابیوں کو تسلیم کرنا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

قوم کو خراج تحسین کا بنیادی مقصد پاکستانی قوم کے جذبے، کامیابیوں کو تسلیم کرنا اور ان کی تعریف کرنا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کی جانب سے قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دستاویزی فلم ''شاد رہے پاکستان'' جاری کردی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ قوم کو خراج تحسین کا بنیادی مقصد پاکستانی قوم کے جذبے، کامیابیوں کو تسلیم کرنا اور ان کی تعریف کرنا ہے۔


کہانی کا مرکزی کردار ایک پاکستانی مصنف جاوید شیخ ہیں جو بیرون ملک مقیم ہیں۔ اپنی نئی کتاب کے حوالے سے ایک انٹرویو میں وہ فخر سے اپنی قوم کی منفرد خصوصیات کو اجاگر کرتے ہیں، جو اپنی خوبصورتی، ثقافت اور بڑے دل سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا رہتا ہے۔

یہ ویڈیو یہ پیغام دیتی ہے کہ پاکستانی قوم ایک قوم کے طور پر بلند ہے، یہ پاکستان کو متحد رکھنے اور تمام مشکلات کے باوجود ترقی کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔

Load Next Story