دلہا کا دلہن کو جہیز میں 300 گائے اور دو سو بچھڑوں کا تحفہ

غربت تلے زندگی گزارنے والے ملک سوڈان میں جہیز کے طور پر خطیر مالیت کے مویشی دینے کو حیران کن نگاہ سے دیکھا جارہا ہے

سوڈان میں شادی کے عجیب وغریب رسومات رائج ہیں (فوٹو، فائل)

افریقی ملک سوڈان میں نوجوان نے لڑکی سے شادی کرنے کے لیے 300 گائے اور دو سو بچھڑے بطور جہیز دینے کی پیش کش کی جو قبول کرلی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان میں اشول وال نامی لڑکی نے شہری کی آفر کو قبول کی اس طرح دنوں ازدواجی زندگی میں منسلک ہوگئے جس کے بعد دلہے نے بطور جہیز دلہن کو سیکڑوں مویشی دیے۔


رپورٹ میں بتایا گیا کہ سول وار کے باعث شدید غربت تلے زندگی گزارنے والے ملک سوڈان میں جہیز کے طور پر خطیر مالیت کے مویشی دینے کو حیران کن نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ سوڈان میں شادی کے عجیب وغریب رسومات رائج ہیں۔ اس سے قبل نیلونگ نامی لڑکی کو لڑکے نے جہیز میں 100 گائے اور چھے سلنڈر والی کار دی تھی۔
Load Next Story