عمران خان او آئی سی اجلاس کے بعد ترپ کا پتہ کھیلیں گے گورنر سندھ
وزیراعظم نے ترپ کا پتہ سینے سے لگا کر رکھا ہوا، ظاہر ہونے پر اُسے دنیا دیکھے گی، عمران اسماعیل
BEIJING:
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ترپ کا پتہ سینے سے لگا کر رکھا ہوا ہے اور کسی کو بھی اس بارے میں نہیں معلوم، او آئی سی اجلاس کے بعد وہ تُرپ کا پتہ کھیلیں گے۔
بلاول بھٹو کے بیان پر کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اوآئی سی اجلاس پاکستان کی بقا کے لئے ہے، اگر کسی میں ہمت میں تو اجلاس روک کر دکھائے، اگر کوئی رکاوٹ یا رخنہ ڈالا گیا تو ریاست اپنے انداز سے نمٹے گی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ عمران خان کے پاس ترپ کا پتہ ہے، جو انہوں نے سینے سے لگا رکھا ہے اور اب تک کسی کو نہیں دکھایا، جب وزیراعظم ترپ کا پتہ پھینکیں گے اور ظاہر کریں گے تو دنیا دیکھے گی،عمران خان اس معاملے پر سرخرو ہو کر مزید طاقت کے ساتھ کام کریں گے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ اگر عمران خان نے سندھ میں گورنر راج لگانے کا کہا تو ایک منٹ کی دیر نہیں کروں گا مگر یہ پسندیدہ آپشن نہیں ہے، ماضی میں پی پی نے پنجاب میں بھی گورنر راج لگایا تھا۔
مزید پڑھیں: امید ہے بلاول بھارتی آلہ کار بن کر او آئی سی اجلاس کو سبوتاژ نہیں کریں گے، وزیر خارجہ
عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں تماشہ لگا ہوا ہے جس کو اپوزیشن لیڈر اچھا قراردے رہے ہیں،الیکشن کمیشن عمران خان کوتو نوٹس دے دیتا ہے پرہارس ٹریڈنگ نہیں روک رہا ہے۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سندھ ہاؤس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو فعل ہوا وہ غیرقانونی تھا مگر ہم اپنے کارکنان کو کہاں کہاں سے روکیں گے، سندھ ہاؤس واقعے کا وزیراعظم اورشاہ محمود قریشی سینئرقیادت نے نوٹس لیا ہے اور واقعے کی مذمت بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ ضمیر کس طرح جاگ رہے ہیں، تمام منحرف ایم این ایزجو ضمیرکی آواز پر گئے ہیں واپس آجائیں،اصل ضمیرسے بات چیت کریں،ایک ایم این اے پی ایم ٹی نہ لگنے پرناراض ہوئے ہیں، دوسرے زرداری اور مولانا سے ملکرکرپشن ختم کرنے چلے ہیں، ان سارے منحرفین کے ضمیراُس وقت پھر جاگیں گے جب وزیراعظم عدم اعتماد کی تحریک میں کامیاب ہوجائیں گے پھر یہ پاکستان میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کردکھائے، شیخ رشید
گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نے کارکنان کو پیغام دیا ہے کہ وہ کوئی بھی خلاف قانون کام نہ کریں، ہم نے منحرف اراکین اسمبلی کو موقع دیا ہے کہ وہ سات دن کے اندر واپس آنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم اُن سے بات کرنے کو تیار ہیں، جو لوگ وزارت یا ٹکٹ کے چکر میں جاچکے ہیں ان کا پھر خدا ہی حافظ ہے۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ منت سماجت سے شامل ہونے والے وزراتیں نہ ملنے پر وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، ہم پر مقدمات درج کرانے والے پہلے اپنے اوپر درج ہونے والے مقدمات دیکھ لیں۔