میرا پاکستان میراگھر کے تحت 157 ارب تقسیم ہوچکے رضا باقر
سستے گھروں کی فنانسنگ کے فروغ کیلیے اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکوں کے میلے سے خطاب
گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر باقر رضا نے کہا ہے کہ میرا پاکستان میرا گھر کے تحت 157 ارب روپے کی منظوری دی چکے ہیں اور 56 ارب روپے تقسیم کرچکے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر باقر رضا نے سستے گھروں کی فنانسنگ کے فروغ کیلیے فیصل آباد میں اسٹیٹ بینک و دیگر تجارتی بینکوں کے میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ بینکوں کے اشتراک سے منعقدہ میلے سے ایک ہی چھت کے نیچے حل مہیا کرنے کیلیے تمام اہم متعلقہ فریقوں کو ایک منفرد موقع فراہم ہو گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کا مقصد ملک میں کم اور متوسط آمدنی والے طبقات کو سستی رہائش مہیا کرنا ہے۔ میرا پاکستان میرا گھرکو کامیاب بنانے میں بینکوں کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ اب تک بینک میرا پاکستان میرا گھر کے تحت 157 ارب روپے کی منظوری دی چکے ہیں اور 56 ارب روپے تقسیم کرچکے ہیں۔ ماضی میں کسی نہ کسی وجہ کی بنا پر مارگیج فنانسنگ کو بینکوں نے نظر انداز کیا۔
میرا پاکستان میرا گھر کے تحت فنانسنگ میں تیزی پر انھوں نے کہا کہ اب تک ہونے والی پیش رفت قابل تعریف ہے اور ہر پاکستانی کو اپنے مکان کا مالک ہونے کا موقع دینے کا ہدف حاصل ہونا چاہیے۔ انھوں نے اس بات پر اعتماد ظاہر کیا کہ اگر بینک اسی جوش و خروش سے شامل رہے تو یہ بے حد مشکل ہدف حاصل ہوسکے گا۔
ایم پی ایم جی کو فروغ دینے کے لیے بینکوں اور اسٹیٹ بینک کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ڈاکٹر باقر نے فیصل آباد کی تاجر برادری بشمول چیمبر آف کامرس اور کاروباری گروپوں کے اراکین پر زور دیا کہ وہ اپنے ملازمین، جن کے پاس مکان نہیں ہے انھیں اسکیم کے تحت فنانسنگ حاصل کرنے کی ترغیب دی جائے۔
میلے کے انعقاد کے کامیاب تجربے کے حوالے سے ڈاکٹر رضا باقر نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ فیصل آباد اور دیگر شہروں کی بڑی فرموں کے دفاتر میں ملازمین کو ایم پی ایم جی فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے فوکسڈ پروگرام ترتیب دیں۔
انھوں نے بینکوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے پروسیسنگ کے وقت کو مزید تیز کریں اور خاص طور پر کم اجرت والے عملے کی خاطر ہاؤسنگ سلوشنز کے فروغ کے لیے مزید وسائل کو متحرک کریں۔