حشرات الارض سے متعلق حیرت انگیز معلومات

بیٹل نامی کیڑا اپنے وزن سے 1،141 دگنا وزن کھینچ سکتا ہے، یہ بالکل ایسے ہے جیسے ایک انسان 6 ڈبل ڈیکر بسوں کو کھینچے

[فائل-فوٹو]

کائنات کے لامتناہی سلسلے میں ہماری دنیا ایک سنگ ریزے سے بھی چھوٹی دکھائی دیتی ہے تاہم انسان کیلئے یہاں اب بھی کئی ایسے ان گنت عجائبات مخفی ہیں جو کھوج کے منتظر ہیں۔

ایسے میں دنیا میں موجود تمام مخلوقات میں سب سے زیادہ پائے جانی والی نوع یعنی حشرات کی بات کی جائے تو دلچسپی سے خالی نہ ہوگا۔ کیڑوں سے متعلق درجہ ذیل ایسی حیرت انگیز معلومات تحریر کی جارہی ہیں جسے پڑھ کر قارئین یقینناً ششدر رہ جائیں گے۔

1) بھنبھری (dragonfly) دنیا میں تقریباً 30 کروڑ سال سے موجود ہیں۔

2) مکھی کے پر ایک سیکنڈ میں 190 بار حرکت کرتے ہیں جس کا مطلب ہے ایک منٹ میں مکھی 11 ہزار 400 مرتبہ اپنے پروں کو حرکت دیتی ہے۔

3) سُنڈی یعنی caterpillar کی 12 آنکھیں ہوتی ہیں۔

4) شہد کی مکھیوں کا ایک چھتہ سال میں 100 کلو گرام شہد پیدا کرسکتا ہے۔


5) قاتل کیڑے (assassins bug) اپنے دشمنوں کو ڈرانے کیلئے اپنے ہی مردہ شکار کو اپنے جسم پر چپکا لیتے ہیں تاکہ وہ خوفناک نظر آئیں۔

6) مچھر بدبودار پیر کی طرف مائل ہوتے ہیں۔

7) ٹڈے ڈائناسار سے بھی پہلے کے موجود ہیں۔

8) ایک قسم کا بھنورا (ladybird) اپنی پوری زندگی میں 5000 کیڑے کھا جاتا ہے۔

9) بیٹل نامی کیڑا اپنے وزن سے 1,141 دگنا وزن کھینچ سکتا ہے۔ یہ بالکل ایسے ہے جیسے ایک انسان 6 ڈبل ڈیکر بسوں کو کھینچے۔

10) سنگ مکھی (stonefly) کے نر بعض اوقات مادہ کو اپنی طرف مائل کرنے کیلئے پُش اپس لگاتے ہیں۔
Load Next Story