مشرف کا ساتھ دینے پر کوئی شرمندگی نہیں شیخ رشید

قوم کی مدد سے چوروں ، لٹیروں اور ڈاکوئوں کا مکمل خاتمہ کر کے دم لوں گا،سربراہ عوامی لیگ

قوم کی مدد سے چوروں ، لٹیروں اور ڈاکوئوں کا مکمل خاتمہ کر کے دم لوں گا،سربراہ عوامی لیگ، فوٹو: فائل

لاہور:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مشرف کا ساتھ دینے پر کوئی شرمندگی نہیں۔


اگر کوئی یہ کہہ دے کہ مشرف نے کرپشن کی یا اسکے بیٹے کی بیرون ممالک جائیدادیں اور کاروبار ہے تو میں سب سے پہلے ٹرائل کرنے کا مطالبہ کروں گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا جب بالکل مایوس ہو جائوں گا تو آخری مرتبہ خود کو پیش کروں گا اور قوم کی مدد سے چوروں ، لٹیروں اور ڈاکوئوں کا مکمل خاتمہ کر کے دم لوں گا، ٹی وی چینل پر پروگرام کیلئے جتنی بڑی تنخواہ کی پیشکش ہے اگر بتا دوں لوگوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔
Load Next Story