غیر قانونی سمز پر پابندی سیلولر کمپنیوں نے تعاون نہیں کیا ٹاسک فورس کی رپورٹ
پی ٹی اے کو تمام شہروں میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کی جائے ،سلطان خواجہ کی سفارش
شہر میں قیام امن کے لیے غیرقانونی سمز کے خلاف کارروائی کیلیے سیلولر کمپنیوں نے تاحال بائیومیٹرک سسٹم قائم نہیں کیا۔
سلطان خواجہ نے سفارش کی ہے کہ پی ٹی اے کو تمام شہروں میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کی جائے تاکہ غیرقانونی سمزکے خلاف موثر کاررروائی عمل میں آسکے۔یہ بات غیر قانونی سمز کے اجراکی روک تھام کے لیے قائم ٹاسک فورس کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ نے سپریم کورٹ کو اپنی رپورٹ میں بتائی ہے۔چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ پیرسے کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت شروع کرے گا۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایاگیاکہ عدالت کے حکم کی روشنی میں ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے، اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے نے فورس کو مکمل تعاون کا یقین دلایاہے،ٹاسک فورس کاایک اجلاس 6 فروری 2014کو منعقد ہوا،جس میں اغوابرائے تاوان اور دہشت گردی کی دیگر وارداتوں کی روک تھام کیلیے غیر قانونی سمز کے خلاف موثر کاررروائی اور بائیومیٹرک سسٹم تنصیب کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں بتایا گیاتھاکہ20فروری2014تک سیلولر کمپنیز کی تمام فرنچائزپربائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ وزارت داخلہ کی ہدایت کی روشنی میں پی ٹی اے نے بھی ایک ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت ایک دن میں ایک موبائل فون پرصرف دو سمزفعال کی جائیں گی،اور نئی سم انگوٹھوں کی نشان کی تصدیق کے بغیر جاری نہیں جاسکے گی۔