سابق افغان وزیرخزانہ امریکا میں ٹیکسی چلانے پرمجبور
افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دارامریکا ہے،سابق افغان وزیرخزانہ
افغانستان کے سابق وزیرخزانہ خالد پائندہ امریکا میں ٹیکسی چلانے پرمجبورہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے سابق وزیرخزانہ خالد پائندہ واشنگٹن ڈی سی میں آن لائن ٹیکسی سروس میں ڈرائیورکا کام کررہے ہیں۔
امریکی میڈیا سے گفتگومیں سابق افغان وزیرخزانہ خالد پائندہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنا اوراپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لئے ٹیکسی چلانے پرمجبورہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ 6 گھنٹے ٹیکسی چلا کر150ڈالرزسے زیادہ کما لیتے ہیں۔
سابق افغان وزیرخزانہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دارامریکا کوقراردیا۔خالد پائندہ کا کہنا تھا کہ امریکی انخلا نے طالبان کوافغانستان میں اقتدارسنبھالنے کا موقع دیا۔
خالد پائندہ اشرف غنی کی حکومت میں وزیرخزانہ تھے اوروہ طالبان کے اقتدار میں آنے سے ایک ہفتہ قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کرامریکا چلے گئے تھے۔