ترین گروپ میں شامل وزرا اور مشیر و معاونین کا کابینہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
ترین گروپ میں 2 وزراء اور چار مشیر و معاونین خصوصی شامل ہیں، ذرائع
ترین گروپ میں شامل وزرا، مشیر اور معاونین نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت سے بائیکاٹ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں حمایت حاصل کرنے کے لئے حکومتی وزراء کے رابطوں کی وجہ سے ترین گروپ تمام دن مشاورت میں مصروف رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وزراء دن بھر ترین گروپ کو کابینہ اجلاس میں لانے کی کوشش کرتے رہے، تاہم گروپ نے باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
ذرائع ترین گروپ کے مطابق گروپ میں 2 وزراء اور چار مشیر و معاونین خصوصی شامل ہیں، اور یہ وزراء اور مشیر کابینہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، گروپ ارکان نے باہمی مشاورت کے بعد بائیکاٹ کا حتمی فیصلہ کیا ہے، اور یہ بائیکاٹ مائنس بزدار مؤقف کے تحت کیا گیا ہے۔