مسلم لیگ ن نے مہنگائی مکاؤ مارچ کے انتظامات کے لئے فنڈز مانگ لئے
ہر رکن قومی اسمبلی کو ایک لاکھ اور رکن صوبائی اسمبلی کو 50 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں جمع کروانے کی ہدایت، ذرائع
مسلم لیگ ن نے مہنگائی مکاؤ مارچ کے انتظامات کے لئے فنڈز مانگ لئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 27 مارچ کو اسلام میں لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے، تاہم مارچ کے انتطامات کے لئے فنڈز کی ضرورت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے مہنگائی مکاؤ مارچ کے انتظامات کے لئے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی سے فنڈز طلب کئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ہر رکن قومی اسمبلی کو ایک لاکھ اور رکن صوبائی اسمبلی کو 50 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، جب کہ پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر بھی فنڈز جمع کروانے کے پابند ہوں گے، اس کے علاوہ مسلم لیگ ن تاجر ونگ کے عہدیداران کو بھی پارٹی فنڈ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ لیگی ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی فنڈز جمع کرنے کی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔