لاہور سے دوحہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

کپتان نے واپس لینڈنگ سے انکار کرتے ہوئے دوحہ پرواز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، ذرائع

—فائل فوٹو

کراچی:
لاہور سے دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 629 بڑے حادثے سے بچ گئی، 15 ہزار فٹ کی بلندی پر محو آواز طیارے سے پرندا ٹکرا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیک آف کے بعد قطر ائیر کی پرواز 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی جب ایک پرندا ٹکرا گیا جس کے بعد کنٹرول ٹاور نے کپتان کو واپس رن وے پر لینڈنگ کی اجازت دی۔


انہوں نے بتایا کہ کپتان نے واپس لینڈنگ سے انکار کرتے ہوئے دوحہ پرواز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

 
Load Next Story