کراچی میں 24 مارچ سے گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی
درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز
محکمہ موسمیات نے 24 مارچ سے گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی کردی، پارہ 38 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹرفارہیٹ ویو کی پیش گوئی کے مطابق 24 سے28 مارچ کے دوران شہرکا موسم مزید گرم ہونے کا امکان ہے، جس کے دوران درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3روز کے دوران شہر کا مطلع گرم ومرطوب رہ سکتا ہےجس کے دوران درجہ حرارت 34 ڈگری تک جاسکتا ہے، 3 روز کے دوران بیشتروقت سمندر کی جنوب مغربی چلنے کی توقع ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق 24 سے 28 مارچ کے دوران موسم معمول سے قدرے گرم ریکارڈ ہوسکتا ہے تاہم ہیٹ ویو کے بارے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، گرمی کی نئی لہر کے حوالے سے مذید اپ ڈیٹ جاری کی جائیں گے۔