صدر زرداری میڈیا کے کچھ لوگوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیںچوہدری نثار
اشتہارات کے لئے مختلف اداروں کے وسیع بجٹ ہیں اور ان کا آڈٹ کرادیں تومعاملہ صاف ہوجائے گا،چوہدری نثار
NAUDERO:
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ صدرآصف زرداری آئندہ عام انتخابات کے لئے صحافت کا لبادہ اوڑھے میڈیا کے کچھ لوگوں کو اپنے مقاصدکے لئے استعمال کررہے ہیں۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) آزاد میڈیا کی جنگ لڑ رہی ہے ، میں نے میڈیا پر نہیں بلکہ ایسے لوگوں پر الزام لگایا ہے جو اپنے آپ کو میڈیا کا ظاہر کرتے ہیں ، میرے پاس ثبوت ہیں جو مجھے انہی متاثرہ میڈیا کے لوگوں نے فراہم کئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام سے اصل حقائق چھپا رہی ہے، میرا اپنا نقطہ نظر ہے کہ اشتہارات کے لئے مختلف اداروں کے وسیع بجٹ ہیں اور ان کا آڈٹ کرادیں تومعاملہ صاف ہوجائے گا،چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ اگریہ الزام غلط ہے تو صدرآصف زرداری میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کرسکتے ہیں۔