آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر دورہ پاکستان کیلیے ون ڈے اسکواڈ سے باہر

کین رچرڈسن میلبورن میں ٹریننگ کے دوران ہمسٹرنگ کا شکار ہوگئے

کین رچرڈسن انجری کا شکار ہوگئے۔ فوٹو : اے ایف پی

BRIGHTON:
آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کین رچرڈسن انجری کے باعث دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کین رچرڈسن میلبورن میں ٹریننگ کے دوران ہمسٹرنگ کا شکار ہوگئے، انکی جگہ نیو ساؤتھ ویلز کے بین دوارشس پاکستان آئیں گے۔




اپنے بیان میں کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ کین رچرڈسن کی انجری زیادہ سنجیدہ نہیں لیکن بہتر یہی ہے کہ فاسٹ باؤلر کو آرام دیا جائے۔

بین دوارشس پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ڈیبیو کریں گے۔
Load Next Story