مریم نوازشریف کو شدید بخار ہوگیا سوات کا جلسہ منسوخ

خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں ، مریم اورنگزیب

مریم نوازشریف کو تیز بخار ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں سفرکرنے سے منع کیا ہے ، مریم اورنگزیب فوٹوفائل

OVIEDO, SPAIN:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی اچانک طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے آج ہونے والا سوات کا جلسہ منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نوازشریف کی اچانک طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے آج منگل کو سوات کا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔


ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا مریم نوازشریف کو تیز بخار ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں سفرکرنے سے منع کیا ہے، خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں، مریم نواز شریف کو اعتماد ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شیر کے نشان پر مہرلگائیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور کارکنان کے لیے مریم نوازشریف نے نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدرانجینئر امیرمقام، عہدیداروں اور کارکنان کے جذبوں اور محنت کو سلام پیش کرتے ہیں اور آپ سے مریم نوازشریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔
Load Next Story