بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر نئی بال سے زیادہ مدد نہیں مل رہی شاہین شاہ

ریورس سوئنگ کرنےسے فائدہ ہورہاہے، فاسٹ بولر

ریورس سوئنگ کرنےسے فائدہ ہورہاہے، فاسٹ بولر فوٹو:فائل

QUETTA:
فاسٹ بولر شاہین شاہ کا کہناہے کہ بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر نئی بال سے زیادہ مدد نہیں مل رہی، ریورس سوئنگ کرنےسے فائدہ ہورہاہے۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے آسٹریلیا کے چار بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھانے والے شاہین نے کہا کہ بیک فٹ پر کھلانے کے ساتھ باؤنسرز زیادہ کرنے کی حکمت عملی اپنائی، آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں ایک بڑا ٹوٹل بنائیں گے تو جیت کے امکانات زیادہ ہوسکتےہیں۔


شاہین کا موقف تھا کہ ایک مضبوط بیٹنگ لائن کے خلاف بولنگ کرنے کا مزہ آیا، وکٹ لینے کے لیے صبر کرنا پڑتا ہے، یہی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے،پارٹنرشپ میں بولنگ سے وکٹیں لینے میں مدد ملی، نسیم شاہ کےساتھ بولنگ کرنا اچھا لگا، وہ زبردست بولر ہے، دعا ہے کہ وہ اسی طرح بولنگ کرکے وکٹوں کی تعداد میں اضافہ کرتا رہے۔ نسیم کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے ہمیشہ لطف اٹھایا ہے۔

حسن علی کے بارےمیں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کھیل میں ایسا ہوتا رہتاہے جب کوشش کے باوجود وکٹ نہیں ملتی، حسن علی نے ماضی میں زبردست پرفارمنس دی ہے، یقین ہے کہ وہ دوسری اننگز میں اچھی بولنگ کرنے میں کامیاب رہے گا۔

لگاتار میچز کھیلنے کے ساتھ گرم موسم میں لمبے اسپیل کرنے کے سوال پر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ مسلسل کرکٹ سے تھکاوٹ نہیں ہوتی، اپنی باڈی کو آرام بھی کراتا ہوں، دوسرے ٹیسٹ کے بعد بولنگ نہیں کی، صرف فیلڈنگ کرتا رہا، موسم گرم ضرور ہے لیکن ایک فاسٹ بولر کے لیے ضروری ہوتاہے کہ وہ ہر قسم کی کنڈیشنز میں کھیل کر پرفارم کرے، کوشش کررہاہوں کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو فائدہ پہنچاؤں۔ فارمیٹ کوئی بھی ہو، ہمیشہ کھیلتے ہوئے انجوائے کرتا ہوں۔
Load Next Story