منحرف اراکین نے جو کیا وہ غداری ہے گورنر سندھ

صدر پاکستان کہیں گے تو گورنر راج لگاؤں گا ، لیکن ایسا کچھ ہونہیں رہا، عمران اسماعیل

صدر پاکستان کہیں گے تو گورنر راج لگاؤں گا ، لیکن ایسا کچھ ہونہیں رہا، عمران اسماعیل فوٹو فائل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ منحرف اراکین نے جو کیا میرے نزدیک وہ غداری ہے۔

گورنر سندھ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی میرے ڈائریکٹ باس ہیں، گورنر راج صدر پاکستان کے ایماء پر لگایا جاتا ہے ، اگر صدر پاکستان کہیں گے تو لگاؤں گا ، لیکن ایسا کچھ ہونہیں رہا۔


گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیوایم ، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں ، منحرف اراکین نے جو کیا میرے نزدیک وہ غداری ہے ، ایسی قانون سازی ہونی چاہیے کہ وہ ایسی جرات نہ کریں۔

صحافی نے گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ سیاسی قوتوں کی لڑائی میں اگر جمہوریت کا نقصان ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا؟۔ اس کے جواب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب اشارہ کردیا جبکہ وزیر اعلی سندھ نے جواب دیا کہ اگر آئین پر عمل درآمد کیا جائے تو جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
Load Next Story