طالبان کے ساتھ مذاکرات یا آپریشن پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے امریکی سفیر

طالبان کے ساتھ مذاکرات یا آپریشن کا فیصلہ پاکستان نے اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے کرنا ہے، رچرڈ اولسن

پاکستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے امریکا بھرپور تعاون کررہا ہے، رچرڈ اولسن۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:

پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات یا آپریشن پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔



قبل ازیں لاہور لٹریری فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات یا آپریشن کا فیصلہ پاکستان نے اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے کرنا ہے امریکہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا، امریکا پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے امریکا بھرپور تعاون کررہا ہے۔


امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر اور پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء شیری رحمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور بھارت کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ویزا کے حصول میں پاکستان کو دہشت گردی اور پولیو کی وجہ سے دشواریوں کا سامنا ہے جسے کم کرنے کے لیےحکومت اور عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر سینٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ برصغیر کی درست تاریخ پاکستان میں نہیں پڑھائی جارہی، لاہور لٹریری فیسٹول میں دنیا بھر سے ثقافت اور ادب سے محبت کرنے والے افراد جمع ہوئے جو فیسٹول کی بڑی کامیابی ہے۔
Load Next Story