تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کے پاس ابھی بھی بہت سے کارڈز ہیں شیخ رشید

اپوزیشن اگر پراعتماد ہے تو ہم بھی پراعتماد ہیں، وزیر داخلہ

اپوزیشن اگر پراعتماد ہے تو ہم بھی پراعتماد ہیں، وزیر داخلہ

PESHAWAR:
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس تحریک عدم اعتماد کے خلاف ابھی بھی بہت سے کارڈز ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔


بعدازاں وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روایت کے تحت 25 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس میں پہلے وفات پانے والے ایم این اے کے ایصال ثواب کے لیے دعا ہوگی، 30 مارچ سے یکم اپریل تک اسپیکر جس دن چاہے گا، اس دن ووٹنگ کا دن مقرر کرے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے میں واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن اگر پراعتماد ہے تو ہم بھی پراعتماد ہیں اور تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں، ابھی تک وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں، امید ہے کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے، دعا ہے کہ اتحادی وزیراعظم کا ساتھ دیں۔
Load Next Story