لاہور میں قومی ترانہ پڑھنے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی تقریب پھر ملتوی
پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈمیں ایک لاکھ 80 ہزارنوجوانوں نےقومی ترانہ پڑھنےاورجھنڈالہرانےکاعالمی ریکاڑدبھی قائم کرناتھا۔
پنجاب سپورٹس بورڈ کے تحت قومی ترانہ پڑھنے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی تقریب تیسری بار ملتوی کردی گئی ہے جس کی وجہ سے بورڈ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ میں ایک لاکھ 80 ہزارنوجوانوں نے ناصرف ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھنے بلکہ سب شرکاء نے قومی جھنڈا لہرائےجانے کاعالمی ریکاڑدبھی قائم کرناتھا تاہم قومی ترانہ پڑھنے کی تقریب سیکورٹی کے انتظامات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے۔
یہ تقریب اس سے پہلے 19 فروری کو ہونا تھی تاہم انتظامات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پہلے 24 فروری کی تاریخ مقررکی گئی لیکن اب اس تقریب کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس سمیت دیگرحساس اداروں نے تقریب کی سیکورٹی کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا تھا۔ پنجاب سپورٹس بورڈ تقریب کےالتواءکے حق میں نہیں تھا۔