’’کیا ہم زندہ قوم ہیں‘‘ باراتیوں کے تشدد سے پاپڑ فروش کی ہلاکت پر فنکار بھی غمزدہ

باراتیوں کی بے حسی دیکھنے کے بعد مجھ میں جرات نہیں کہ یوم پاکستان کی مبارکباد دوں، بلال قریشی

پتوکی میں باراتیوں کے مبینہ تشدد سے پاپڑ فروش کے جاں بحق ہونے پر فنکاروں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

پتوکی میں باراتیوں کے مبینہ تشدد سے پاپڑ فروش کے جاں بحق ہونے پر فنکاروں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

پتوکی میں حال ہی میں باراتیوں کے مبینہ تشدد سے محنت کش پاپڑ فروش کی ہلاکت کا نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعے کا سب سے افسوناک پہلو یہ تھا کہ شادی ہال میں غریب پاپڑ فروش کی لاش پڑی رہی اور مہمان بے حسی سے کھانا کھاتے رہے۔

اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد متعدد فنکاروں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بے حسی کے اس مظاہرے پر قوم سے سوال پوچھا ہے کہ کیا ہم زندہ قوم ہیں؟

اداکار بلال قریشی نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کراتے ہوئے کہا معذرت کے ساتھ یہ دیکھنے کے بعد مجھ میں جرات نہیں آپ کو یوم پاکستان کی مبارکباد دوں۔ ہمیں شرم آنی چاہئے۔ کیا ہم واقعی ایک زندہ قوم ہیں؟




یہ بھی پڑھیں: پتوکی میں باراتیوں کے تشدد سے پاپڑ فروش کے قتل کے بعد شادی ہال سیل

اداکار فہد شیخ نے بھی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کراتے ہوئے بے حس لوگوں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا آج سچ میں نفرت ہوگئی ہے او میرے اللہ فنا کردے بس۔

واضح رہے کہ واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس کے بعد پتوکی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ایکشن لیتے ہوئے شادی ہال سیل کردیا ہے جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

Load Next Story